کولمبو،5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سری لنکا دورے پر ٹیسٹ اور ون ڈے کے تمام میچ جیت چکی ہندوستانی ٹیم اب ٹی 20 میچ جیت کرکلین سوئپ کرکے لوٹناچاہے گی۔موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کی کامیابی مشکل نہیں لگ رہی ہے۔ہندوستان نے ٹیسٹ سیریز3-0سے اورون ڈے سیریز 5-0سے اپنے نام کی۔
اس میچ میں ہندوستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ گھریلو ٹی 20 سیریز کے لئے تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔ہندوستان اس گھریلو سیشن میں نو انٹرنیشنل ٹی 20 میچز کھیلے گی اور تمام سیریزوں میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔ہندوستان 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے تجربہ کر رہا ہے اور یہاں رشبھ پنت کوآزمایاجاسکتا ہے، جس کا نام ٹیم میں نہیں ہے۔
شیکھر دھون نے گزشتہ ہفتے اپنی بیمار ماں کے پاس لوٹ چکے ہیں اور اس طرح ٹیم انتظامیہ کے پاس پنت کو بھیجنے کا ایک موقع تھا۔ پانچویں ون ڈے میں دھون کے بدلے اجنکیارہانے نے اننگ کاآغازکیاتھا۔ پنت اس سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں لیکن ہندوستان کے لئے جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی کی وجہ سے باہر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف ایک ٹی 20 میچ میں وراٹ کوہلی نے دھون کے ساتھ اننگز کاآغازکیا،جس سے پنت تیسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے۔کپتان کوہلی کو ان دونوں کی غیر موجودگی میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔